بھارتی ٹیم کی مسلسل فتوحات، ون ڈے رینکنگ میں کونسی پوزیشن پر آ گئی؟ آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی

دبئی(پی این آئی)بھارت نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا، آئی سی سی کے مطابق بھارت نے 114پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اس سے قبل بھارت کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود تھی، انگلینڈ کی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے، انگلینڈ نے 113 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی ہے ،آسٹریلیا کے حاصل کردہ پوائنٹس کے تعداد 112ہے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی جانیوالی نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے، پاکستانی ٹیم پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں اور افغانستان کی ٹیم نویں نمبرپر موجود ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تاحال دسویں پوزیشن پربرجمان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close