عمران خان بڑی غلطیاں کر بیٹھے، معاملات قابو سے باہر ہوگئے، سینئر صحافی کادعویٰ

لاہور(پی این آئی)سینئر صحافی اور تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے استعفے دینا اور صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنا عمران خان کی بڑی غلطیاں ہیں جس کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے نا تجربے کاری کی وجہ سے اپنے حامی وزیر اعلیٰ کو ہٹا کر مخالف کے وزیراعلیٰ بنانے کی راہ ہموار کی جس کے بعد معاملات ان کے ہاتھوں سے نکل چکے ہیںسہیل وڑائچ کا کہناتھا کہ عمران خان کی جانب سے سڑکوں پر آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ان کو گولی لگنے کے بعد بھی خاطر خواہ عوام گھروں سے نہیں نکلی تھی۔سہیل وڑائچ نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے استعفے منظور کیے جانے پر بھی تنقید کی ،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں آنے دیناچاہیے تھا تاکہ معاملات مل بیٹھ کر حل کیے جا سکتے ، عمران خان کو ضرورت سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش میں سیاست کو نقصان ہوگا۔ پنجاب کے متوقع انتخابات کے حوالے سے سینئرصحافی کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف اور مریم نواز اچھا بیانیہ بنانے میں کامیاب ہوگئے توعمران خان کے لیے یہ انتخابات جیتنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔

close