نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم کا دور دور تک کوئی مقابلہ نہیں، نمبر ون برقرار

دبئی(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے ،جس کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم 887پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ریسی وین دوسن 766 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ سے ہی تعلق رکھنے والے ڈی کوک 759 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔بھارت کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان ڈیوڈ وارن پانچویں اور پاکستانی بلے باز امام الحق درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن ساتویں ،آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ آٹھویں اور انگلینڈ کے جونی بیرسٹوکی نویں پوزیشن ہے۔ بھارت کے کپتان روہت شرما دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close