مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا لگنے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت آئی ایم ایف سے ملاقاتوں کا شیڈول لینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔حکومت نے ملاقاتوں کا شیڈول حاصل کرنے کے لیے کافی کوشش کی تھی لیکن آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے ٹھوس اقدامات کیے جانے تک ملاقات کے لیے تیار نہیں ہے۔

اس ناکامی کے بعد پاکستان کو قرضوں کے حصول میں مزید تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے جس کے باعث ملک میں جاری معاشی بحران مزید سنگین ہونے کا خطرہ ہے ۔ حکومت آئی ایم ایف سے ملاقاتوں کے شیڈول حاصل کرنے کے لیے آئندہ ہفتے دوران بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرسکتی ہے ۔

close