بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے سے متعلق شاہد آفریدی کا اہم بیان آگیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کر دی ۔انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کپتانوں کو ہٹا دینا مسائل کا حل نیں ، اگر ٹیم کو ٹاپ پر لے کر جانا ہے تو بابر اعظم کا مائینڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا ، میرے نزدیک صرف بابر اعظم کی ہی غلطی نہیں بلکہ یہ غلطی مینجمنٹ اور ٹیم میں کھیلنےوالے سینئر کھلاڑیوں میں بھی موجود ہے ۔

ہمارے مینجمنٹ کپتانوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرے گی تا کہ واضح ہو سکے کہ ہم اپنے کپتان سے کیسا مائنڈ چاہتے ہیں ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنہون نے ٹیم کو کھلانا ہے انہیں پلان بنانا ہے ، ایک ایسا پلان جو کپتان کو بتائے کہ ہمیں کس لیول کی کرکٹ درکار ہے ، میرے نزدیک بابر اکیلو کو کسی چیز کیلئے مورد الزام ٹھہرایا جانا غلط ہے ۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جنہوں نےاس ٹیم کو کھلانا ہے انہوں نے اس حوالے سے پلان بنانا ہے، ایک ایسا پلان جو کپتان کو یہ بتائے کہ ہمیں کس لیول کی کرکٹ کھلاڑیوں سے چاہیے لہٰذا اگر بابر کو اکیلے اس چیز کیلئے مورد الزام ٹھہرایا جائے تو میرے نزدیک غلط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close