کرائسسٹ چرچ(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشین بلےباز ہونے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق بابراعظم نے 251 ویں ان نگز میں 11 ہزار رنز بنائے ہیں، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے یہ اعزاز 261 اننگز میں حاصل کیا تھا ، سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے یہی کارنامہ 262 اننگز جبکہ جاوید میانداد نے 266 اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔
گیندوں پر 55 رنز بناکر اعزاز اپنے نام کیا،قومی ٹیم کے کپتان بین الاقوامی کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے 11ویں پاکستانی بلے باز ہیں، انہوں نے
42 ٹیسٹ کی 75 اننگز میں 3 ہزار 122، 92 ون ڈے کی 90 اننگز میں 4 ہزار 664 جبکہ 91 ٹی20 میچز کی 86 اننگز میں 3 ہزار 216 رنز بنارکھے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں