پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کا بڑا کارنامہ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے

کراچی(آئی این پی)انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا،بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی اوپنرز نے یہ کارنامہ سر انجام دیا،

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان اب تک 2043رنز شراکت میں بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان ففٹی یا اس سے زائد شراکتیں 14مرتبہ بنی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close