بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کیلئے صحیح کپتان نہیں، شعیب اختر شدید تنقید کر دی

اسلام آباد( پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر و راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بابر اعظم کی ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کپتان کیلئے موزوں بیٹر نہیں ہیں ۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کیلئے موزوں کپتان نہیں ہیں ، وہ ڈرائیو مار کر کلاسک دکھانا چاہتا ہےبلکہ اسے چاہیے وہ اچھا کھیلے اور رنز بنا کر اپنی فارم واپس حاصل کرے ۔

قبل ازیںپاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوریج بندوں کو ایوریج لوگ ہی پسند آتے ہیں۔شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایوریج لوگوں کو ایوریج بندے ہی پسند آتے ہیں، ایوریج لوگوں سے غیر معمولی فیصلوں کی توقع نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ماشا اللہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا ٹیم سلیکٹ کی ہے، پاکستان کا مسئلہ مڈل آرڈر تھا تاہم انہوں نے کہا ہم تسلسل کے ساتھ ایسا فیصلہ کریں گے کہ جو آپ کو پسند آئے یعنی ہم اتنا برا فیصلہ کریں گے کہ مڈل آرڈر کو تبدیل ہی نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close