عمران خان نے ارکان اسمبلی کو وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے براہ راست رابطوں سے روک دیا

اسلام آباد (پی این آئی )عمران خان نے ارکان اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سےبراہ راست رابطوں سےروک دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے براہ راست رابطوں سے روک دیا ہے ،نجی ٹی وی سماء کے مطابق خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پرویز الہٰی وقت آنے پرفوری اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے ۔

عمران خان کی جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ملاقات ہوئی، جس میں آئندہ الیکشن اور پنجاب میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو تنبیہ کی ہے کہ کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، مجھے بائی پاس کرنیکی کوشش نہ کریں۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ ارکان پربرہم ہوئے اور انہیں پارٹی پارلیسی پر عمل پر زور دیا۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے بتایا کہ انہیں معلوم ہے کچھ لوگوں اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، عمران خان نے تنبیہ کی کہ کوئی انہیں بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے۔

close