میلبورن (پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے میچز کے 5 لاکھ ٹکٹس اب تک فروخت ہو چکے ہیں۔ بے گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، دونوں ٹیموں کے مابین میچ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے،
میچز کے یہ ٹکٹ دنیا کے 82 ممالک کے کرکٹ فینز نے خریدے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں کے اسٹار کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، بچوں کے لیے مناسب قیمت کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں، جو 5 ڈالرز مالیت کے 85 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں