ایشین جونیئر ہاکی، پاکستان نے چین کو ہرا دیا

جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے چین کو 2-4 سے شکست دے دی۔

چین میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان چین کے خلاف 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم نے ایونٹ کے پہلے میچ میں قازقستان کو 0-15 سے شکست دی تھی۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اب ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 8 ستمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی، جہاں قومی ٹیم مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔