لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ بنگلہ دیشی بیٹر پرویز حسین ایمون کندھے کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 سے باہر ہو گئے ہیں۔

پرویز حسین ایمون کو 3 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے آصف علی سے ٹکر کے باعث چوٹ لگی تھی۔ بعد ازاں ایم آر آئی اسکین میں ان کے کندھے کے لیگامینٹ کے پھٹنے کی تصدیق ہوئی۔

ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور بحالی کا مشورہ دیا، جس کے باعث وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

طبی ماہرین کی ہدایت پر مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے انہیں پی ایس ایل کے باقی میچز سے بھی باہر کر دیا گیا ہے، جو لاہور قلندرز کے لیے ایک بڑا نقصان تصور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close