پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہو گا جس میں 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

اس سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار 8 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی، جن میں دو نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز شامل ہیں۔ پی ایس ایل 11 میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف کا آغاز 28 اپریل سے ہو گا۔

پی ایس ایل 11 کے میچز ملک بھر کے 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔ افتتاحی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مختلف شہروں میں میچز کی تعداد درج ذیل ہے:
– لاہور (قذافی اسٹیڈیم): 15 میچز
– راولپنڈی (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم): 11 میچز (ایک کوالیفائر سمیت)
– فیصل آباد: 7 میچز
– کراچی (نیشنل بینک اسٹیڈیم): 6 میچز
– ملتان (ملتان کرکٹ اسٹیڈیم): 4 میچز
– پشاور (عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم): میزبانی

پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز بھی کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close