سابق فرسٹ کلاس اور ٹیسٹ کرکٹر ذاکر بٹ انتقال کر گئے۔
ذاکر بٹ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
کرکٹ حلقوں میں ذاکر بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ساتھی کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ نے ان کی کرکٹ کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ذاکر بٹ کی نمازِ جنازہ سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ذاکر بٹ نے پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں 50 فرسٹ کلاس اور 4 لسٹ اے میچز کھیلے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






