معروف کرکٹر پی ایس ایل سے دستبردار

افغانستان کے جارح مزاج بلے باز رحمان اللّٰہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں رحمان اللّٰہ گرباز نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد افغانستان جا کر فلاحی کام مکمل کریں گے۔

خیال رہے کہ افغان کرکٹر رحمان اللّٰہ گرباز کو پشاور زلمی نے ڈائریکٹ سائن کیا تھا۔ دو روز قبل پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے گرباز کو ’زلمی فیملی‘ میں خوش آمدید کہا تھا۔

رحمان اللّٰہ گرباز ایک جارحانہ ٹاپ آرڈر بلے باز اور تیز رفتار وکٹ کیپر ہیں، جو پہلے بھی پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close