کراچی کنگز کی بھی 10 سال کیلئے پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کی تجدید

کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ اپنا فرنچائز معاہدہ مزید 10 سال کے لیے تجدید کر لیا ہے۔

معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق کی گئی۔ چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ کراچی کنگز نے لیگ کے وقار میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

پی ایس ایل کے سیزن 11 سے لیگ کا فارمیٹ 8 ٹیمز تک محدود ہو جائے گا۔ لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ اگلی دہائی میں بھی کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی کنگز 2020 کی پی ایس ایل چیمپئن تھی اور اب بھی سب سے مقبول فرنچائز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close