پی سی بی نے اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ اگلے ہفتے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا امکان ہے۔

محمد وسیم کو 2024 میں قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا، تاہم ان کی کوچنگ میں ٹیم کی کارکردگی مسلسل گرتی رہی۔ ذرائع کے مطابق مکمل سپورٹ کے باوجود وہ خاطر خواہ نتائج دینے میں ناکام رہے۔ ویمن ورلڈ کپ میں ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی جبکہ کھلاڑیوں نے کوچنگ کے فقدان کی شکایات بھی کیں۔

محمد وسیم خود سابق بیٹسمین ہیں، مگر ان کی نگرانی میں ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی مزید خراب ہوئی۔ ان کا رویہ اکھڑ مزاج بتایا گیا ہے اور ان کے بولنگ و بیٹنگ کوچ سمیت متعدد کھلاڑیوں سے اختلافات بھی سامنے آئے۔ وہ ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ ٹیم کی سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کی تقرریوں میں بھی شامل رہے، تاہم نتائج تسلی بخش نہ رہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم بولنگ اور فیلڈنگ دونوں شعبوں میں مسلسل زوال کا شکار رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close