ٹیم کو بڑا جھٹکا ،اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

 

انگلینڈ کے کھلاڑی برائڈن کارس انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران انگلش ٹیم کو اہم دھچکا لگا ہے کیونکہ اہم کھلاڑی برائڈن کارس پاؤں کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے سکواڈ میں اہم تبدیلی ہوئی ہے اور کارس کی جگہ نوجوان کھلاڑی ریحان احمد کو انگلش سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے ریحان احمد کی شمولیت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جو کہ پلیئر ریپلیسمنٹ کے عمل کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ انگلش ٹیم نے پہلے ہی ریحان احمد کو متبادل کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا تھا اور اب ان کے انتخاب کو گرین سگنل مل گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close