زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، کون اِن اور کون آؤٹ؟

اسلام آباد(پی این آئی)زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا، صائم ایوب، عمیربن یوسف اور عثمان خان شامل ہیں۔ان کے علاوہ طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی ، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔خیال رہےکہ پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکا پہلامیچ کل بلاوائیو میں کھیلا جائےگا، میچ کل شام 4 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close