ممبئی(پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے علیٰحدگی کی خبروں کے بعد ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ نے پہلی بار ذومعی ردعمل دیا ہے۔
نتاشا اسٹینکوویچ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کہنا تھا کہ ’میری طرف سے آپ کے لیے ایک یاددہانی ہے کہ خدا نے سمندر کو ختم نہیں کردیا تھا بلکہ سمندر کو تقسیم کرکے راستہ بنایا تھا، اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی زندگی میں کسی مشکل کو ختم نہیں کرے گا بلکہ اس میں گزرنے کا راستہ بنا دے گا‘۔ان کے اس بیان کو پانڈیا سے علیٰحدگی پر ذومعنی ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔
ہاردک پانڈیا سے طلاق کی افواہوں کے بعد نتاشا اسٹینکوویچ اپنے بیٹے اگستیا کے ساتھ بھی وقت گزار رہی ہیں۔ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیٰحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔آئی پی ایل 2024 کے میچز میں نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیٰحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں