نیویارک (پی این آئی ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے آج اپنا تیسرا اور اہم میچ نیویارک میں کینیڈا کے خلاف کھیلا جس میں کینیڈا کو 7 وکٹ سے شکست ہوئی۔
کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔ قومی ٹیم کو نیٹ رن ریٹ میں امریکا سے آگے نکلنے کے لیے یہ ہدف 13.5 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستانی بیٹرز سست روی کے باعث ایسا نہ کرسکے اور 14 اوور میں 81 رنز ہی بنا سکے۔قومی ٹیم نے 107 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17.3 اوور میں مکمل کیا۔ورلڈکپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے قومی ٹیم کو نا صرف اگلا میچ جیتنا ضروری ہیں بلکہ اس کے ساتھ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ سے شکست کی دعا بھی کرنا ہوگی کیونکہ امریکا نے اگر مزید ایک پوائنٹ بھی حاصل کرلیا تو پاکستان کا سفر یہی ختم ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں میزبان امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ بھارت کے ہاتھوں 6 رنز سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں