حارث رئوف نے کینیڈا کیخلاف میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور (پی این آئی) قومی ٹیم کے پیسر حارث رؤف نے منگل کو نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں مکمل کیں ، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیز ترین پیسر بن گئے۔

حارث رؤف ، شاداب خان کے بعد پاکستان کے لیے مختصر فارمیٹ میں 100 وکٹیں لینے والے دوسرے باؤلر بن گئے۔ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ملکی باولر شاداب خان ہیں جنہوں نے 103 میچوں میں 107 وکٹیں لے رکھی ہیں ۔ حارث رؤف 71 میچوں میں 101 وکٹیں لیکر دوسرے ، شاہد آفریدی 98 میچوں میں 97 وکٹیں حاصل کرکے تیسرے جب کہ عمر گل 60 میچوں میں 85 وکٹیں لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔حارث رئوف نے اپنے 71 ویں میچ میں 100 ویں وکٹ حاصل کی، جس سے وہ T20I کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے سب سے تیز رفتار بولر اور مجموعی طور پر تیسرے تیز ترین باؤلر بن گئے۔

ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے باولرز میں راشد خان (افغانستان) 53 میچوں میں 100 وکٹیں لیکر پہلے، وینندو ہسرنگا (سری لنکا) 63 میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کرکے دوسرے، حارث رؤف (پاکستان) 71 میچوں میں 100 وکٹیں لیکر تیسرے ، مارک ایڈیئر (آئرلینڈ) 72 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرکے چوتھے جب کہ بلال خان (عمان) 72 میچوں میں 100 وکٹیں لیکر پانچویں نمبر پر ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close