سوشل میڈیا صارفین پاکستانی کرکٹر پر برس پڑے،

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کی امریکہ کے ہاتھوں شکست کی ذمہ داری پوری ٹیم پر عائد ہوتی ہے لیکن سوشل میڈیاصارفین نے اس کا سارا کا سارا ملبہ اعظم خان پر ڈالنا شروع کر دیاہے اور کھلاڑی ایکس(ٹویٹر ) پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں ۔اعظم خان امریکہ کے خلاف صفر پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے اور الٹا خود کو بچانے کے چکر میں ایک ریویو بھی ضائع کر دیا ،

قومی ٹیم شکست کے بعد اپنے بھارت کے خلاف اگلے میچ کیلئے خاموشی سے نیویارک پہنچی جہاں وہ آج پریکٹس کرے گی اور کل اتوار کی شام بڑا ٹاکرا نیویارک میں ہوگا۔دیکھنا یہ ہو گاکہ بابراعظم بھارت کے خلاف کیا حکمت عملی اپناتے ہیں اور ٹیم میں کتنی تبدیلیاں کی جاتی ہیں ان سب سے پرے ٹویٹر پر جاری ٹاپ ٹرینڈ میں اعظم خان چھائے ہوئے اور ان کی فٹنس کو لے کر دلچسپ میمز شیئر کی جارہی ہیں۔پاک امریکہ کے میچ کے دوران شائقین کرکٹ اعظم خان سے متعلق پلے کارڈز اٹھائے دکھائی دیئے جس میں درج تھا کہ ’ اعظم خان کھانا نہیں چھوڑ سکتا‘ ، اسے انتہائی دلچسپ انداز میں تحریری کیا گیا تھا ۔عمار یاسر نامی صارف نے اعظم خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کرکٹ کے معیار پر پورا ہی نہیں اترتے اور وہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں نمائندگی کر رہے ہیں ۔ایک صارف نے اعظم خان کی بیرون ملک مزے سے آئس کریم کھاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور کہا کہ میں نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے 6 ماہ سے آئس کریم کو ہاتھ تک نہیں لگایا ہے اور یہ پاکستان کی ورلڈکپ میں نمائندگی کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close