قومی ہاکی ٹیم کےکپتان نے وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ہاکی ٹیم کےکپتان عماد شکیل بٹ اذلان شاہ ہاکی کپ میں کامیابیوں پر خوش تو ہیں لیکن زبان پر شکوے شکایات بھی ہیں۔

ملائیشیا سے جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا کہنا تھا کہ ملک میں ہاکی کےکئی مسائل ہیں، سب سے بڑا مسئلہ ہاکی فیڈریشن کا مالی طور پر مضبوط نہ ہونا ہے۔عماد شکیل کا کہنا ہےکہ ہاکی کے کھلاڑیوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں، حکومت جس طرح کرکٹ کو سپورٹ کرتی ہے ہاکی کو بھی کرے تو پاکستان ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتا ہے۔ عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ ہاکی کھلاڑی صرف پاکستانی پرچم کی سر بلندی کے لیے کھیل رہے ہیں۔خیال رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں ملائیشیا میں موجود ہے جہاں پاکستان ہاکی ٹیم 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔پاکستان 2011 کے بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے، قومی ہاکی ٹیم نےگزشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کرکانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

close