بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دھوم مچا دی۔

44 گیندوں پر 69 رنز کی ان کی شاندار اننگز نے انہیں ایک اور سنگ میل حاصل کرنے میں مدد دی۔ پاکستانی کپتان آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے T20I کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔اپنی 108 ویں T20I اننگز میں دو چھکوں اور چھ چوکوں کے ساتھ، بابر کے چوکوں کی کل تعداد 409 تک پہنچ گئی، اس نے 136 اننگز میں 407 چوکوں کے اسٹرلنگ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ T20I میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی 109 اننگز میں 361 چوکوں کے ساتھ تیسرے جب کہ روہت شرما 143 اننگز میں 359 چوکے لگا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔مزید برآں بابر نے آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا 76 میچوں میں تاریخ میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میں کپتانی کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں