چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے کوچز کا اعلان کردیا

لاہور(پی این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ریڈ بال ہیڈ کوچ اور گیری کرسٹن کو وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اظہر محمود کو تینوں فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پریس کانفرنس کوچز سے متعلق ہے،محسن نقوی نے کہاکہ جیسن گلیسپی کو ریڈبال کا کوچ لا رہے ہیں،جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن وائٹ بال کے کوچ ہوں گے، دونوں دنیا کے بہترین کوچ ہیں،یہ وائٹ بال اور ریڈبال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے،اظہر محمود ٹیم کو ایک جگہ پر لائے ہیں،اظہرمحمود دونوں فارمیٹ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ان کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے،ہم بہتر کرنے میں کامیاب ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close