نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5تبدیلیاں کر دی گئیں

لاہور (پی این آئی) سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں، سیریز کے چوتھے ٹاکرے کا ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ہماری ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان اور عرفان خان ان فٹ ہیں۔ بابر اعظم نے بتایا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ریسٹ دیا گیا ہے جبکہ محمد عامر ، عماد وسیم ، فخر زمان اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا …

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close