وزیراعظم نے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے کسٹم افسران اور اہلکاروں کے ورثا کیلئے کروڑوں روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا

ڈی آئی خان(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے کسٹم افسر کے ورثا کے لیے 4 کروڑ اور سپاہی کے ورثا کے لیے ڈھائی کروڑ روپےکے پیکج کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف ایبٹ آباد کے علاقے جناح آباد میں شہید کسٹم انسپکٹر حسنین شاہ کے گھر پہنچے، وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمیں شہید انسپکٹر حسنین پر فخر ہے، عظیم سپوت جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈی آئی خان کے دو واقعات میں8 شہادتیں ہوئیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پوری طرح یکسو ہیں، اسمگلنگ کے خلاف معاونت پر آرمی چیف کے شکر گزار ہیں۔

close