پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ

اسلام آباد(پی این آئی)عالیہ رشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔عالیہ رشید پی سی بی سے مستعفی ہونے والی تیسری ڈائریکٹر ہیں، اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔


دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر میر کو پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عامر میر کو پی سی بی میں میڈیا کنسلٹنٹ کی ذمہ داری فوری دیے جانے کا امکان ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close