سری لنکا نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)سری لنکا نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا۔

ان دنوں بنگلادیش کے دورے میں پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف چٹاگانگ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں بغیر کسی بیٹر کے سنچری اسکور کیے ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور بنالیا۔سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں پوری ٹیم 531 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اس اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ اتنے بڑے اسکور میں کسی بھی بیٹر نے سنچری اسکور نہیں کی۔سری لنکا کے 6 بیٹرز نے نصف سنچریاں بنائیں۔531 رنز ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹرزکی جانب سے سنچری اسکور کیے بغیر ٹیم کا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔اس سے قبل ٹیسٹ میچ میں بغیر انفرادی سنچری اسکور ہوئے ٹیم کا سب سے بڑا اسکور 524 تھا جو بھارت نے 1976 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close