کپتان بنانا ہی تھا تو کس کو بناتے؟ شاہد آفریدی کا پی سی بی کے فیصلے پر حیران کن ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کپتانی کے معاملے پر حیرانگی کا اظہار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے بابر اعظم کو وائٹ بال ٹیم کی قیادت دوبارہ سونپ دی گئی ہے۔شاہد آفریدی نے ٹیم کی کپتانی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کپتان تبدیل کرنے کے معاملے پر حیرانگی ہوئی ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی میں تجربہ کار کرکٹرز موجود ہیں ان کے فیصلے پر حیرانگی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگر کپتان بنانا ہی تھا تو محمد رضوان کو بناتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب فیصلہ ہوچکا ہے تو میری نیک تمنائیں اورتعاون بابر کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close