سلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کوچ کے لیے جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن یا آسٹریلیا کے جسٹن لینگر کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔
گیری کرسٹن بھارتی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں جب کہ لینگر نے ماضی میں آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کی ہے۔پی سی بی ٹیم کے نئے کوچ کے لیے طویل مدتی معاہدہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے، بورڈ جلد از جلد پاکستان کے ہیڈ کوچ کی خالی اسامی کو پُر کرنے کی کوششوں میں ہے۔گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کوچ بریڈ برن کو برطرف کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ٹیم کا تاحال کوئی ہیڈ کوچ نہیں ہے۔سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے دوران ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ دونوں کے طور پر کام کیا تھا تاہم حفیظ نے گزشتہ ماہ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد اب پی سی بی مناسب متبادل کی تلاش میں مصروف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں