بڑے کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کراچی(ی این آئی)بڑے کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔۔۔آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اب شیفلڈ شیلڈ ٹرافی کا فائنل میتھیو ویڈ کے فرسٹ کلاس کریئر کا آخری میچ ہوگا۔تاہم، ابھی میتھیو ویڈ وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور امریکا و ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے پُر امید ہیں۔میتھیو ویڈ کا کہنا ہے کہ میں وائٹ بال کرکٹ خصوصی طور پر بی بی ایل میں زبردست فام دکھانا چاہتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ ریڈ بال فارمیٹ سے ریٹائر منٹ مجھے خود کو مضبوط رہنے کا موقع دے گی۔واضح رہے کہ میتھیو ویڈ نے 2012ء سے 2021ء تک 36 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close