محمد عامر غصے میں آگئے

کراچی(پی این آئی)محمد عامر غصے میں آگئے۔۔۔۔۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر تماشائی کی جانب سے فکسر کہنے پر غصے میں آگئے۔گزشتہ روز کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ کے بعد انکلوژرز سے عامر کو فکسر کہا گیا۔محمد عامر غصے میں آگئے اور کہا کہ گھر سے یہی سیکھ کر آتے ہو۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل محمد عامر کو انکلوژرز سے دور لے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 166 رنز بنائے تھے۔167 کے ہدف کے تعاقب میں فاتح ٹیم کی جانب سے سعود شکیل نے ناقابلِ شکست 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ محمد وسیم جونیئر نے آخری گیند پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی کو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کومیچ جتوایا، ان کی ٹیم کو جیت کے لیے آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close