اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر پرجرمانہ عائد

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر پرجرمانہ عائد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔گزشتہ روز پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں نسیم شاہ نے آخری بال کے بعد غصے میں اسٹمپ کو لات ماری تھی۔اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں لیول و قانون کی خلاف ورزی کی۔ پی سی بی نے آرٹیکل 2 پوائنٹ 2 کے تحت ان پر جرمانہ عائد کیا، نسیم شاہ نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملتان سلطان پر بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ملتان سلطان نے ایک اوور مقررہ وقت کے بعد کرایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close