نواز کو ہٹانے کی تجویز پر معزرت

کراچی (پی این آئی) کراچی کنگز کے روی بوپارا کا کہنا ہے کہ محمد نواز کا کافی تجربہ ہے، ہم اسے ایک دم سے ڈراپ نہیں کرسکتے۔۔۔۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوپارا نے کہا کہ 190 کا اسکور کافی زیادہ تھا، ملتان نے اچھا کھیلا۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ نیازی نے اپنے گیم میں کافی بہتری کی ہے، وہ اس وقت پاکستان کا بہترین فیلڈر ہے۔۔۔۔۔کراچی کنگز کے پاس کچھ اچھے فاسٹ بولرز ہیں جو ان کا مستقبل ہیں۔۔۔۔۔ محمد نواز کو ہٹانے کی تجویز پر معزرت کرتے ہوئے روی بوپارا کا کہنا تھا کہ وہ کافی وقت سے پی ایس ایل کھیل رہا ہے اور اس کا کافی تجربہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close