پی ایس ایل 9 ، شائقین کرکٹ کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک (پی این آئی)پی ایس ایل کے کل راولپنڈی میں ہونے والے دو میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل دو میچز شیڈول ہیں، دوپہر میں پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز اور شام میں اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ہوگا۔راولپنڈی اسلام آباد میں کل بھی دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور ڈبل ہیڈر کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ہفتے کو اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو فینز کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے جمعہ کو ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی نہ ہوسکا۔

close