بابراعظم کی سینچری سے خوش ہو کر جاوید آفریدی کا بڑا اعلان

لاہور (پی این آئی)پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی کارکردگی سے خوش ہو کر ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے کھلاڑی کو گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں 63 گیندوں پر 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس نے جیت میں سب سے اہم کردار اد ا کیا۔ بابراعظم کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے جاوید آفریدی نے بابراعظم کو اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ ایم جی ایسنس‘ دینے کا اعلان کر دیاہے جس کی قیمت تقریبا 81 لاکھ روپے ہے ۔ایم جی کی مشہور زمانہ گاڑی ایسنس میں 1500 سی سی انجن دیا گیاہے جبکہ اس میں ٹربو بھی لگایا گیاہے جو کہ گاڑی کی طاقت میں بے پناہ اضافہ کرتاہے ۔ گاڑی میں 6 ایئر بیگز دیئے گئے ہیں جو کہ سیفٹی فیچرز کا سب سے اہم رکن ہے ، یہ گاڑی ایک لیٹر میں 8 سے 10 کلومیٹر مائیلج دیتی ہے ۔

close