پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟اعلان کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان کر دیا۔محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں نائب کپتان کے فرائض سر انجام دیں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی، آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔

close