ایک اور ہردلعزیز کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کینبرا (پی این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ڈیوڈ وارنر نے پیر کو سڈنی میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا میرا فیصلہ اچھا ہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گا البتہ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو 2025 کی آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب ہوسکتا ہوں۔ آسٹریلوی کرکٹر نے حال ہی میں بھارت میں آئی سی سی ورلڈکپ کی جیت کو اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں