محمد رضوان کی آسٹریلیا کی مسجد میں دعوتِ تبلیغ

میلبورن(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی مسجد میں دعوت تبلیغ کی بنائی گئی ویڈیو جاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر محمد رضوان نے ویڈیو کلپ جاری کیا، جس میں انہیں میلبورن کی مسجد میں منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو درس دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ وکٹ کیپر نے لکھا کہ ’میلبورن کی مسجد میں ’اللہ‘ کے دین پر تقریر کی۔‘
ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی شائقین کرکٹ اور مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہیں۔ محمد رضوان نے سال 2022 میں نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں دعوت تبلیغ دی تھی۔

close