قومی کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راونڈر عماد وسیم نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔عماد وسیم کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کو ایسے وقت میں خیرباد کہا گیا، جب ان پر ڈومیسٹک کرکٹ کے بجائے غیر ملکی لیگ کرکٹ کو ترجیح دینے کے حوالے سے تنقید ہو رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عماد وسیم نے کہا کہ ریٹائرمنٹ لینے کا یہ بالکل درست وقت ہے، پی سی بی اور تمام فینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close