کولکتہ(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس کے بعد اب ہم مل کر بیٹھیں گے اور مختلف چیزوں کا جائزہ لیں گے ،ہم اس ٹورنامنٹ سے مثبت چیزیں لیں گے اور اپنی غلطیوں پر بات کریں گے، میں ٹیم کے تعمیر نو کی قیادت کرنے کا خواہشمند ہوں۔
ورلڈ کپ کے اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے کچھ میچوں میں بہت زیادہ رنز دئیے اور ہمارے سپنرز نے بھی وکٹیں نہیں لیں جس سے مدد نہیں مل سکی ، اس سے بڑا اثر پڑا کیونکہ مڈل اوورز میں وکٹیں لینا ضروری ہوتا ہے۔کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑے سکور دئیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ باولرز کے پاس غلطیوں کی گنجائش بہت کم تھی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں