لندن(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے ساتھ دوبارہ معاہدہ ہوگیا۔
واروکشائر نے اپنے بیان میں کہا کہ حسن علی کا کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ویٹلیٹی بلاسٹ کےلیے معاہدہ ہوا ہے۔ انکا یہ معاہدہ سیزن 2024 کےلیے جولائی کے آخر تک ہےبیان میں کہا گیا کہ ستمبر میں سیزن کے اختتامی میچز کےلیے بھی حسن علی کی آمد کا آپشن موجود ہے۔انگلش کاؤنٹی ٹیم کے مطابق حسن علی کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اختتام پر مارچ میں کاؤنٹی کو جوائن کرنے کا امکان ہے۔ادھر پاکستانی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ واروکشائر کاؤنٹی کے ساتھ گزشتہ سیزن اچھا رہا، دوبارہ کھیلنے کا منتظر ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں