پی سی بی نے نئے چیف سلیکٹر کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے توصیف احمد کو چیف سلیکٹر تعینات کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ وجاہت اللہ واسطی جونیئر ٹیم کے چیف سلیکٹر ہوں گے۔ توصیف احمد کی پہلی اسائمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔ خیال رہے کہ انضمام الحق کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد سے چیف سلیکٹر کا عہدہ خالی تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close