فخرزمان کی دھواں دار اننگز پر پی سی بی نے بڑے انعام کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ ذکا اشرف نے فخر زمان کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف 126 رنز کی اننگز کھیل کر بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے فخر زمان سے فون پر بات کی۔ انہوں نے فخر زمان کی جارحانہ اننگز کی تعریف کی۔آئندہ میچز کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے آپ ایسی مزید اننگز بھی کھیلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close