نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح کے باوجود پاکستان کیلئے مایوس کن صورتحال

بنگلورو (پی این آئی) نیوزی لینڈ کیخلاف فتح کے باوجود پاکستان کیلئے مایوس کن خبر فخر زمان اور بابر اعظم کی شاندار بلے بازی کے باعث ناقابل یقین فتح حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کا نیٹ رن ریٹ زیادہ بہتر نہ ہو سکا۔

پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0 عشاریہ 03 ہو گیا، جبکہ شکست کے باوجود نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ 0 عشاریہ 39 ہے، جو کہ پاکستان کے نیٹ رن ریٹ سے بہتر ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے 8،8 پوائنٹس ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلور میں بارش کے باعث میچ ختم کرنا پڑا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو برتری حاصل ہونے کے باعث میچ کا فاتح قرار دیا گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں بارش ایک بار پھر آڑے آگئی اور میچ روکنا پڑا۔ ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن آگے رہا، 25.3 اوور پر پاکستان کو ایک وکٹ پر 179 رن کرنا تھے، فخر زمان 125 اور بابراعظم 66 رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جب بارش کے باعث میچ روکا گیا اور پھر بارش نہ رکنے کے باعث پاکستان فاتح قرار پایا۔

اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رن کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنائے تھے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اور ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رن کا ہدف ملا۔ بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ اوپنر فخر زمان اور کپتان بابراعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 100 کی پارنٹرشپ قائم کرلی ہے، فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔ دونوں بالترتیب 106 اور 47 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ اگر بارش نہیں رکی تو پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 10 رنز سے یہ میچ جیت جائیگا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈیون کانوے اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 69 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم کانوے 35 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 180 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کپتان ولیمسن نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 95 رنز بنا کر افتخار احمد کے ہاتھوں پویلین لوٹے، سنچری اسکور کرنے والے اوپنر راچن رویندرا 108 رنز بناکر وسیم جونیئر کا شکار بنے، حارث رؤف نے ڈیرل مچل کو بولڈ کیا۔ مارک چیپمین 39 رنز بناکر وسیم کا دوسرا شکار بنے۔ گلین فلپس 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مچل سینٹنر 26 اور ٹام لیتم 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3، حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ۔ قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں بارش کا امکان ہے، کوشش کریں ابتدا میں بالرز فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ پاکستان کا اسکواڈ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف پر مشتمل ہے جب کہ نیوزی لینڈ کا سکواڈ کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close