گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک ہی ماہ میں دوسری بار کمی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہونے کے بعد ’کیا (Kia)پاکستان ‘پہلی مقامی کار ساز کمپنی تھی جس نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی۔ اب اس کمپنی کی طرف سے دوسری بار اپنی کاروں کی قیمت کم کر دی گئی ہے۔

اب کی بارکمپنی کی طرف سے اپنی گاڑیوں ’سورینٹو‘ (Sorento)اور کارنیول (Carnival)کی قیمتوں میں 20لاکھ 91ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ سورینٹو 2.4لیٹر فور وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 16لاکھ1ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس سے اس گاڑی کی قیمت 91لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔ سورینٹو 2.4لیٹر آل وہیل ڈرائیو کی قیمت 19لاکھ51ہزار روپے کمی سے 92لاکھ 49ہزار روپے اور سورینٹو 3.5لیٹر فور وہیل ڈرائیو کی قیمت 20لاکھ 91ہزار روپے کمی سے 96لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح کارنیوال ایگزیکٹو کی قیمت ساڑھے 11لاکھ روپے کمی سے 1کروڑ 60لاکھ روپے ہو گئی ہے۔

close