ورلڈ کپ 2023 :پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کولکتہ میں سیمی فائنل ہوگا۔

نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی مائیکل وان نے ایک پیغام جاری کیا تھا۔اس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل کی ریس میں واپس آگیا ہے۔

close