ایک اور قومی کرکٹر دُلہا بننے کو تیار ، شادی کارڈ چھپ گئے

قومی کرکٹر فہیم اشرف بھی رواں ماہ 25 نومبر کو دُلہا بنیں گے۔ کرکٹر فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر کو ہوگی، اس حوالے سے فہیم اشرف کی شادی کا کارڈ بھی سامنے آگیا ہے تاہم ان کی دلہن کے حوالے سے اب تک تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی مہندی 23 نومبر، بارات 25 اور ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا، شادی کی تقریب نارووال جب کہ ولیمہ کی تقریب پھول نگر میں ہوگی۔

close